اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھانے کی ہدایت،مراسلہ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت کردی۔ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔ اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی۔یاد رہے کہ قبل ازیں پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دی تھی۔گذشتہ ماہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ اس مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ چھٹی سے باہوریں جماعت کے لیے قرآن پاک کے ترجمے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سے قرآن پاک کو الگ سے لازمی مضمون کا قانون پاس کیا گیا تھا۔ منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 87 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآنِ کریم کی تعلیم لازمی قرار دی تھی۔ قرآن پاک بطور مضمون پہلی بار پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا۔ جبکہ اس سے پہلے اس سے قبل اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی گئی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں پنجاب بھر میں جامعات (یونیورسٹیز) کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں بھی قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد اسکولوں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے معاملے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی سے بارہویں جماعت تک نصاب رواں برس جولائی میں جاری کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button