کورونا کی نئی قسم ، حکومت نے شہروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو بلاضرورت باہر نکلنے اور پُرہجوم اجتماعات میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی، شہری سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن کو ہرصورت یقینی بنائیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف سیکٹرز کو خصوصی ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے موثراقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں،

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 443,104 ہوگئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 424,888 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5,196 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہارچکے ہیں۔گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,020 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,732تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,372,267 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 45 جبکہ راولپنڈی سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی

مجموعی شرح 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.3 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ملتان میں کورونا وائرس کی 0.7 اور گوجرانولہ میں 0.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا

کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آبادی کو ویکسن لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے 1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button