غیر رجسٹرڈ حجام اور بیوٹی پارلرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے آئندہ برس سے صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ حجام اور بیوٹی پارلرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کے لیے 31دسمبر کی ڈیڈلائن مقرر کردی ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے حکام نےکو بتایاکہ ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے زیر اہتما م صوبہ بھر میں پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ 2018کے تحت پنجاب ہیپاٹائٹس رولز 2019کا نفاذ ہوچکاہے ۔اس قانون کے تحت حجام اور

بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پنجاب بھر میں حجام اور بیوٹی سیلونز کی لازمی رجسٹریشن کی حتمی ڈیڈ لائن 31دسمبر 2021مقرر کی گئی ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ حجام اور سیلونز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button