چٹاگانگ ٹیسٹ؛ بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

چٹاگانگ(نیوز ڈیسک)چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، کھیل کے چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔میزبان ٹیم نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنالیے ہیں جس کے نتیجے میں بنگلادیش نے پاکستان پر 150 رنز سے زائد کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
کھیل کا تیسرا دن؛ گزشتہ روز کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 145 رنز سے

شروع کیا تو 52 رنز پر عبداللہ شفیق پویلین لوٹ گئے جب کہ سنچری اسکور کرنے والے عابدعلی نے شاندار 133 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، دونوں اوپنرز کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 286 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔بنگلا دیش نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 39 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم دن کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان پر 93 رنزکی سبقت حاصل کرلی تھی۔ کھیل کا دوسرا دن؛ گزشتہ روز کھیل کے دوسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم اسکور میں صرف 77 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے کھیل کے اختتام پر 145 رنز بنالیے تھے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کھیل کا پہلا دن؛ کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 49 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں لٹن داس اور مشفق الرحیم کی 206 رنز کی شراکت نے بنگلادیش کو مستحکم پوزیشن میں لاکھڑا کیا، دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button