انسان کیلئے مال و دولت نہیں بلکہ غیرت بہت ضروری ہے،وزیراعظم کا امریکی اسکالر کو انٹرویو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسان کے اندر مال و دولت نہیں غیرت بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا ، غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے، عزت دار شخص کو کبھی خود کو ذلت میں نہیں ڈالناچاہئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں جب آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا ، جن کی جانب سے گزشتہ 20 سالوں میں میری کئی بار میری کردار کشی کی گئی، انہوں نے میری بےعزتی کیلئے جعلی خبریں لگوائیں

لیکن مجھے یقین تھا کہ کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کرلیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی ، مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا، سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے ، انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے، بدقسمتی سے بہت کم لوگ منڈیلا جیسا بنتے ہیں، دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ کا ولی بنتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مرجانے کا ڈر بھی انسان کو جدوجہد سے روکتا ہے، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں، جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو پھر آپ حالات کا بہتر تجزیہ کرسکتے ہیں ، میں نے دو دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا ، اس دوران میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، زیادہ تر کھلاڑی اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے لیکن میں نے تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں ، یہ سب کامیابیاں اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button