شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں

دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے، شہداء میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک رحمان کا تعلق چترال اور لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button