ہاں میں گھر داماد ہوں،لوگ مجھ سے کیوں جلتے ہیں ؟کیپٹن صفدر نےوجہ بتادی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں گھر داماد ہوں اور لوگ مجھ سے جلتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے اس لیے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔ میں تو ہوں ہی گھر جمائی ، میاں شریف کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق کیپٹن (ر) صفدر سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف آئیں گے اور اس

وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔تاہم یہ تو فیملی سیکرٹ ہے کہ نوازشریف کب وطن واپس آئیں گے۔نوازشریف جب وطن واپس آئیں گے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ کیپٹن (ر) صفدرنے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگے تو سنیما اسکوپ فلمیں آنے والی ہیں، جس میں دِکھائی دے گا کہ کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی باتھ روم میں گرا ہوا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد ایک سینما سکوپ فلم آنے والی ہے جو بڑی سکرین پر چلے گی، بڑا مزا آئے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے، یہ وہ پاکستانی جو قائداعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہو گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button