پنجاب حکومت نے شاہد آفریدی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی ایکسپومیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی۔ شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔دبئی ایکسپو میں شاہد آفریدی کھیلوں

اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان بھی اس ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہورہے ہیں، جہاں ایکسپو میں اٹھائیس ، انتیس اور تیس نومبر تک وہ پنجاب کے اسٹال پر موجود رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button