مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ6 بچوں کے باپ صحافی نےگلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ میڈیا ورکر نے خودکشی کرلی، صحافی فہیم مغل کو ایک مقامی اخبار نے نوکری سے فارغ کردیا تھا، متوفی نے بینک سے60 ہزار روپے قرض لے کر رکشہ خریدا تھا، متوفی نے سوگواران میں بیوہ اور 6 بچے چھوڑے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی میڈیا ورکر فہیم مغل نے تنگدستی اور بےروزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، بتایا گیا ہے کہ میڈیا

ورکر فہیم مغل کو ایک مقامی اخبار نے چند ماہ قبل نوکری سے فارغ کردیا تھا، جس کے بعد متوفی نے کرائے کا رکشہ لے کر چلانا شروع کردیا، تاہم فہیم نے بینک سے60 ہزار روپے قرض لے کر رکشہ خریدا لیکن مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید پریشان رہتا تھا، لیکن بڑھتی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں کے باعث شدید پریشان تھا، گزشتہ روز پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے دوران گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، متوفی نے سوگواران میں بیوہ اور 6 بچے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button