نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے، اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹی ہو گی، فیصلے کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا، نوٹیفیکیشن جاری۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 27 نومبر سے صوبے کے نجی و سرکاری اسکول ہفتے میں 3 دن، ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی

آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے چند روز قبل اہم فیصلے کیے تھے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کا نوٹی فکیشن آج جمعہ کے روز جاری کیا گیا۔اس سے قبل ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ، تعلیمی ادارے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے ، 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد جاری رہے گا اس دوران سرکاری ، پرائیوٹ تعلیمی ادارے اسکولز کالجز اور اکیڈمیز نہیں کھولے جائیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button