لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کورسنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میڈیکل کور میں یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ آرمی چیف نے کورونا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کورونا کے خلاف صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا۔آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button