ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک دن میں قیمت میں انتا اضافہ کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 176 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔گذشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے

مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے تک کی کمی ہوگئی ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے گھٹ کر 175روپے سے کم ہوکر174.90روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سی175.20روپے سے گھٹ کر175.05روپی رہ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.30روپے سے بڑھ کر176.80روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید50پیسے اضافے سے 196روپے سے بڑھ کر 196.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے بڑھ کر198روپے سے بڑھتا ہوا199.50روپے پر بندہوا۔ اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے بڑھ کر234 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 236.50روپے پر مستحکم رہی۔دوسری جانب : مشیر خزانہ شوکت عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا۔ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی مزید مضبوط ہو گی۔ اسٹاک ایکسچینج میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں انڈ ویلیو ہے۔رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ کے مطابق اس وقت ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 165 روپے سے 167 روپے تک ہونا چاہئیے۔ مشیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کچھ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی کی قدر مزید بہتر ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button