باراتیوں پر ڈھول باجے کی تیز آواز سے مرغیوں کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ میں 63 مرغیوں کی ہلاکت کو مالک نے شادی کے ڈھول باجے اور تیز موسیقی کو قرار دیکر ایف آئی آر باراتیوں کے خلاف درج کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے ایک انوکھی ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری 63 مرغیاں مر گئی ہیں اور اس کی ذمہ دار گزشتہ شب ہونے والی شادی کی ایک تقریب ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آدھی شب کو ڈھول باجے اور کان پھاڑ دینے والی

موسیقی کے ساتھ ایک بارات پولٹری فارم کے قریب سے گزر رہی تھی جس کی آواز سے میری 63 مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ پولٹری فارم کے مالک کے مطابق میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ موسیقی کی تیز دھمک کی وجہ سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑا جس پر میں نے بارات کے منتظمین سے نقصان پر معاوضہ مانگا اور نہ دینے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔پولیس نے پولٹری فارم کے مالک کی درخواست پر باراتیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ابھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button