جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو باقی ہے جو تہلکہ مچا دے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ مجھے کچھ ایسی ویڈیوز اور آڈیوز کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں جس میں قانونی معاملات سے متعلق بات کی گئی ہے۔کچھ ویڈیوز کا تو میں نے سکرپٹ بھی پڑھا ہے، کچھ سکرین شاٹس بھی دیکھے ہیں۔ویڈیو میں جو چیزیں میں نے دیکھی وہ بہت خوفناک ہیں۔ان ویڈیوز میں کئی ایسے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو ہمارے اہم کردار رہے ہیں،اہم پوزیشنز پر رہے ہیں۔جن میں عدلیہ اور کچھ اور شخصیات شامل ہیں۔اللہ کرے وہ چیزیں سامنے نہ آئیں۔مجھے ان ویڈیوز کا بھی پتہ ہے جس میں جج ارشد ملک نوازشریف سے معافی مانگ رہے

ہیں اور بتا رہے ہیں کہ وہ کون کون سے کردار ہیں جنہوں نے انہیں فیصلے کے لیے مجبور کیا،ان ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا کہ کون کون پیغامات لے کر آتا رہا اور کیا ہوتا رہا۔اظہر جاوید نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار لندن آئے تو ان لوگوں کی پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی،عمران خان کے دوستوں سے بھی ملے،میری معلومات کے مطابق تب بھی کچھ چیزیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائڑد محمد صفدر اعوان نے انکشاف کیا تھا کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنے والی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ چند روز میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سینما اسکوپ فلم کے آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول تو کوئی واش روم میں گھرا ہو اہے۔بہت جلد ایک سینما سکوپ فلم آنے والی ہے جو بڑی سکرین پر چلے گی، بڑا مزا آئے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر کون ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے، وہ پاکستانی جو قائداعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہو گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button