گیس کی قیمت میں 400فیصد اضافہ، عوام پر نیا بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی، قریہ قریہ اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔ ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قطاروں میں کھڑے عوام نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں۔ ملک 3 سال سےنااہلی،کرپشن اور مہنگائی کی اسموگ نےلپیٹ میں لیا ہوا ہے۔پیٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کوقطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، قطاریں،مہنگائی،یوٹرن،جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔گیس بحران پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے۔گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سےتجارتی صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے ہونگے، آئندہ ماہ 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی تیاری قوم ذبح کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے، کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button