وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوگیا، پاکستان کا شاہین 1اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجرب

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، پاکستان کی جانب سے شاہین 1 اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دفاع کے شعبہ میں جمعرات 25 نومبر کو ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق پاکستان نے شاہین 1 اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شاہین 1 اے بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل تجربہ ہتھیاروں کے تکنیکی پہلووں کا ازسر نو جائزہ لینے کے مقصد کیلئے کیا گیا۔ میزائل تجربے کا اعلیٰ عسکری قیادت نے مشاہدہ کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹینینٹ جنرل ندیم ذکی اور چئیرمین نیسکام رضا ثمر نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ جبکہ سائنسدان اور انجینئرز بھی تجربے کی سائٹ پر موجود رہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے شاہین 1 اے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button