پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرول پمپس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپس فی لیٹر پٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں اور ڈیزل پر پمپس کا منافع 3 روپے 30پیے فی لیٹر ہے۔فی لیٹر پٹرول پمپس کا منعفع 2.75 فیصد بنتا ہے جسے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔اس مطالبے پر پٹرول پر پمپس کا منافع پونے 9 روپے فی لیٹر بنے گا اور 6 فیصد ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر الگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں۔

ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان کی آئل مارکیٹنگ کمپنوں کا منافع بھی بڑھتا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل اور پیٹرولیم کمپنی شیل نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ یٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے لیکن کچھ پیٹرول پمپس ایسے بھی ہیں جو کھلے رہیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولم پمپس پر جزوی دستیابی جاری ہے۔اس حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل کی جانب سے ملک بھر میں کمپنی کی زیرِ ملکیت کھولے گئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کی گئی، اس فہرست کے مطابق پی ایس او کے کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔ کراچی میں کلفٹن روڈ، عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب، خیابانِ اتحاد، کورنگی، مین کورنگی روڈ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور کے ڈی اے ورکشاپ شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔جبکہ شیل کی جانب سے بھی کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔ شیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کراچی میں عسکری مین راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ، خیابانِ بحریہ ڈیفنس فیز 5، سن سیٹ بلیوارڈ ڈیفنس فیز 2، کلفٹن بلاک 8، مین سپر ہائی وے گیٹ اور شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button