بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آنے والی ہیں جو بڑی سکرین پر چلیں گی ، کیپٹن صفدر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کےرہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ن کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔ کیپٹن (ر)محمد صفدرنے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے۔ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ

پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔ مریم نواز دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے، ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نواز شریف اور مجھے سزا دیں، ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے اور وہ کون تھا جسے آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکتے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button