پرویزالٰہی کی سوشل میڈیا پر ارکان اسمبلی کیخلاف تضحیک آمیز مواد روکنے کی ہدایت

لاہور(نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سوشل میڈیا پر ارکانِ اسمبلی کیخلاف تضحیک آمیز مواد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتراض مواد شائع کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں اسپیشل کمیٹی نمبر 11 کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی سے متعلق سوشل میڈیا پرتضحیک آمیز مواد کی اشاعت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی بلاجواز تضحیک کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،

قابل اعتراض مواد شائع کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب گزشتہ روز 23 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف کمنٹ کرنے پر گریڈ21 کے افسر کیخلاف انکوائری کا حکم دیا، گریڈ 21 کے سینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی نے فیس بک حکومت کیخلاف کمنٹ کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ایک جیسا قرار دیا، انہوں نے کہا دونوں جب حکومت میں آئے تو سوچ رہے کہ حکومت کیسے کرنی ہے؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم کے حکم پر سرکاری افسر حماد شمیمی پر عائد الزامات کی شیٹ جاری کردی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی سرکاری آفیسر کیخلاف دو ماہ میں انکوائری مکمل کریں گے۔ مزید برآں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارت کے 80 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں سکھ ہونے کا دعویٰ اورتفرقہ انگیز بیانئے کو فروغ دینے والے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے ہندو نیشنل ازم اور بھارتی حکومت کے حمایتی بیانئے کو فروغ دیا جارہا تھا، نیٹ ورک کا مقصد سکھوں کی آزادی سے متعلق تاثرات کو تبدیل کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کا مقصد انسانی حقوق و اقدار سے متعلق اہم مسائل پر بھی تاثرات کو بدلنا تھا۔دوسری جانب اس نیٹ ورک کا براہ راست بھارتی حکومت سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ سے متعلق بھارتی حکومت نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button