انتہا پسندوں نےچیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پاک فوج کاقیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی انشاءاللہ اور نصیب اللہ شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ چیک پوسٹ دہشتگردوں کی حرکت روکنے کے لیے بنائی گئی تھی۔سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان میں امن اور ترقی کا سفر متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button