بار بار چالان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹرویز پر بین کردیا جائے گا،آئی جی موٹروے

لاہور(نیوز ڈیسک)موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر آئی ہے۔سامان بردار گاڑیوں کو فاسٹ لائن کی اجازت نہیں۔ڈی آئی جیز کو بس مالکان سے مل کر قوانین پر پابندی کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے انعام غنی کا کہنا ہے کہ سامان بردار گاڑیوں کو فاسٹ لائن کی اجازت نہیں۔ڈی آئی جیز کو بس مالکان سے مل کر قوانین پر

پابندی کی ہدایت کر دی ہے۔باربار غلطی کے مرتکب چالان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹرویز پر بین کر دیا جائے گا۔ان کمپنیز اور گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔آئی جی انعام غنی نے مزید کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک ہم سب ٹریفک آفیسر ہیں۔ہمارا کام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر سفر کرنے والے شہری کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button