سوشل میڈیا پر نیم برہنہ ویڈیو وائرل، وزارت داخلہ نے خاتون کی تلاش شروع کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر فخش ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل، وزارت داخلہ نے بھی نوٹس لے لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر وائرل خاتون کی تلاش شروع کردی۔ علینہ خان کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا۔ اکاؤنٹ سوشل میڈیا کے صارفین نے رپورٹ کر کے بلاک کروایا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے علینہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ڈومین کی تلاش شروع کر دی۔ یاد رہے گزشتہ تین دنوں سے ٹویٹر پر

ایک ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں ایک نازیبا ویڈیو کی بنیاد پرپاکستانی صارفین یہ دیکھ کر سخت غم و غصے کا اظہار کررہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی لڑکی بغیر شلوار پہنے چل رہی ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی پورٹریٹ کے سامنے لڑکے اور لڑکی کا غیر اخلاقی فوٹو شوٹ منظر عام پر آیاتھا۔ جس میں ایک لڑکا اور لڑکی غیر روایتی لباس میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے پوز کر کے تصاویر بنوائی تھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button