پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت،بنگلادیشی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بنگلا دیشی کراؤڈ پاکستانی ٹیم کو گراؤنڈ میں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے اور سڑک پر ہر طرف بنگلا دیشی عوام پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان ٹیم نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں