جب بھی نواز شریف اور مریم نواز کے مقدمات شروع ہوتے ہیں تو کوئی ویڈیو آجاتی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف اور مریم نواز کے مقدمات شروع ہوتے ہیں تو کوئی ویڈیو آجاتی ہے،نہیں آتی تو وہ رسیدیں نہیں آتیں،نہ یہ عوام اور پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے کوئی ثبوت رکھ سکے،پاکستان میں بچے بچے کو نواز شریف اور زرداری کے ادوار کا پتہ ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے ترجمان وزیر اعظم سے کی ملاقات ہوئی ۔ رمن اخبار نے سکینڈل دیا، دنیا کے کرپٹ لیڈروں میں نواز شریف کا بھی نام آیا۔مریم نواز کہتی ہے

لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ۔نہ یہ عوام اور پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے کوئی ثبوت رکھ سکے ۔ فوادچوہدری نے کہا عمران خان پر بھی کیس فائل کیا گیا تھا لیکن انھوں نے 40 سال کی رسیدیں عدالت کو پیش کی تھیں۔کبھی ایک جج کی ویڈیو آجاتی ہے کبھی کسی کی۔پاکستان میں بچے بچے کو نواز شریف اور زرداری کے ادوار کا پتہ ہے، فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کو کہنا چاہتے ہیں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔پاسپورٹ بنانے کے معاملات پر وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے۔آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہونے سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔اچھی اچھی خبریں آ رہی ہیں۔اپوزیشن کو چاہئے عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں