صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس کی لیک آڈیو کال جعلی قرار دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس کی لیک آڈیو کال جعلی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کال کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ ثاقب نثار کو جانتا ہوں ایسی وہ گفتگو ہرگز نہیں کر سکتے۔آڈیو سن کر صاف ظاہر ہوتا کہ یہ جعلی ہے، جو لوگ عدلیہ کو بدنام کر رہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔ اس سے قبل اس حوالے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بھی مذکورہ معاملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لگتا ہے ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی، اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فواد چودھری نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواء کی درخواست کی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button