ڈینگی کیسز، ایک ہی دن مزید کتنے افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں ڈینگی سے ایک دن میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ، صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی 279 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں 5 افراد کا تعلق لاہور تھا ، اس دوران ایک شہری ڈینگی کی وجہ سے شیخوپورہ میں انتقال کرگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سے ڈینگی کے 217 نئے مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں سامنے آنے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 14 رہی جب

کہ گوجرانوالہ سے 12 اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 7 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد اور قصور سے 8 اور نارووال سے 3 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملتان ، وہاڑی اور سیالکوٹ سے 4 جب کہ اٹک اور بہاولنگر سے 1 ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ۔دوسری طرف صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس کی روشنی میں محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ، انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی بھی اپیل کی، صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button