حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آوٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button