لیڈی گاگا نے بلٹ پروف لباس کیوں پہنا؟

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)لیڈی گاگا نے امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں بلٹ پروف لباس پہننے کا انکشاف کیا ہے۔35 سالہ سپر اسٹار نے یہ اعتراف برطانوی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ان لا کہنا تھا کہ انہوں نے جو لباس پہنا تھا وہ بلٹ پروف تھا اور اس بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔12 بار ایمی ایوارڈز جیتنے والی لیڈی گاگا نے بتایا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور اقتدار میں وہ خوف محسوس کرتی تھیں، اس لیے انہوں نے تقریب

میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے بلٹ پروف لباس پہنا۔ یاد رہے لیڈی گاگا نے جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں قومی ترانہ گایا تھا، تقریب میں لیڈی گاگا نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور سرخ رنگ کا گاؤن پہن رکھا تھا جب کہ ان کی شرٹ پر سنہری رنگ کے امن کے پرندے کا نشان بھی آویزاں تھا۔یاد رہے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات تھے، جس میں لیڈی گاگا کے ساتھ جنیفر لوپز نے بھی پرفارم کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button