پولیس کانسٹیبل کی بچوں سےنازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وہاڑی(نیوز ڈیسک) پولیس کانسٹیبل کی بچے سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کانسٹیبل دانیال کی لڑکوں کے ساتھ بدفعلی اور نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آ گئی۔تھانہ ٹھینگی میں ایس ایچ او اشرف گل کی مدعیت میں ملزم دانیال کے خلاف مقدمہ نمبر 615 درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق دانیال کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے پولیس کنسٹیبلری ملتان کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہاڑی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز کے معاملہ پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے نوٹس لیا ہے۔کنسٹیبل دانیال کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ڈی پی او امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔۔دوسری جانب با اثر ملزم نے پندرہ سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ الہ آبادکے نواح بگھیانہ کے اسماعیل نے مقامی پولیس کو تحریری درخواست جمع کرائی کہ ملزم زکریا ڈوگر میرے پندرہ سالہ بیٹے نعیم کو زبردستی کمرے میں لے گیااور زیادتی کی کوشش کرنے لگا بچے کے شور کرنے پر ملزم فرار ہو گیا ۔تھانے میں درخواست جمع کرانے پر مسلح ملزم ساتھیوں کے ہمراہ بیرونی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button