قومی سلامتی اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا ہوا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی اجلاس میں بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم یہ مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی سلامتی اجلاس سے متعلق تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اجلاس میں 40 منٹ تک ڈی جی ایس آئی نے افغانستان کی بدلتی صورتحال، اسٹرٹیجک ایشوز اور ٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد 4 سے پانچ گھنٹوں تک سوالات اور تقاریر کا سلہ جاری رہا۔

اپوزیشن لیڈرز نے بھی تقاریر کیں اور حکومتی وزراء نے بھی تقاریر کیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک اچھی بیٹھک تھی جس میں تمام معاملات پر کھل کر بات ہوئی۔مجھے امید ہے کہ آج کے اجلاس سے حکومت کے لیے سمت کا تعین ہو جائے گا۔ویسے تو یہ نا ممکن ہے کیونکہ حکومت کسی کی سنتی نہیں۔اجلاس میں حکومت کے 7,8 وزراء کی تقاریر سے یہ تاثر ملا کہ وہ اس بریفنگ کے معاملات سے ناآشنا ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اس بریفنگ میں ہونے والی گفتگو پہلی بار سن رہے ہیں جس پر مجھے تعجب ہوا۔۔جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں بڑی اچھی پریزنٹیشن تھی، سوالوں کے جواب اچھے طریقے سے دئیے گئے۔ صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے اجلاس سے متعلق سوال پر کہا بریفنگ کا اختتام اچھے طریقہ سے ہوا۔ شہباز شریف نے ٹی ایل پی اور ٹی ٹی پی کے حوالے سے سوال کا نوکمنٹس میں جواب دیا ۔ انہوں نے کہا ان کیمرا بریفنگ تھی، بریفنگ بڑی اچھی تھی اور اچھی پریزنٹیشن تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button