موٹروے کیس، پولیس دن رات کام میں مصروف ہے، شہباز گل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آئی جی کی قیادت میں دن رات کام کر رہی ہے ، جیسے ہی کوئی اچھی خبر ملی آپ سے شئیر ہو گی – سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب دعا کریں یہ بدکردار مجرم جلد سے جلد پکڑے جائیں ، پوری قوم ایک تکلیف اور کرب سے گزر رہی ہے ، دعا ہے اللہ ہماری پولیس اور قوم کی مدد کرے اور ہم ان مجرموں کو کیفرے کردار تک پہنچائیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہوئیں کہ لاہور موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ایک

مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ، دوسرا ملزم بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، دوسرے ملزم کی تلاش کیلئے پولیس کا کام جاری ہے ۔ سینئر صحافی کاشف عباسی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب پولیس لاہور موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے ، پولیس کی گرفت میں آنے والا شخص گجر پورہ گینگ ریپ سانحے کا مرکزی ملزم ہے ، ڈی این اے ٹیسٹ کی وجہ سے ملزم تک رسائی ممکن ہوئی ، ڈی این اے ٹیسٹ کی وجہ سے ہی مرکزی ملزم کی نشاندہی ہوئی اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا۔تاہم دوسرا ملزم اب بھی پولیس کی پکڑ سے دور ہے۔ پولیس کی جانب سے دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، پولیس کو امید ہے کہ ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد دوسرے ملزم کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے۔ بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کے گاوں کی شناخت کر لی تھی ، ملزمان کا تعلق لاہور کے کرول گاوں سے ہے ، گاوں کے کچھ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ۔ تاہم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ملزم کی گرفتاری سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button