کوہلی ریٹائر؟ بھارت کےورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ہندوستان کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی مستقبل قریب میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ کوہلی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جاری میگا ایونٹ کے اختتام کے بعد ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ایک شو کے دوران مشتاق احمد نے کہا کہ کوہلی اب فیملی مین ہیں اور وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے اپنی توانائی بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی اب خاندانی آدمی ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے ،وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے، کوہلی اب ون ڈے اور ٹیسٹ

کے لیے توانائی بچائیں گے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے مشتاق کے تبصروں سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہندوستانی تجزیہ کار ایک بڑے مسئلے کو حل نہیں کر رہے ہیں۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ چیزیں تب بدل گئیں جب ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی 20 سیریز ہوگی۔ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں کوہلی نے تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی ٹیم کے ساتھ آرام دہ نہیں تھا اور ڈریسنگ روم کا ماحول مستحکم نہیں تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button