شریف خاندان کو بڑا جھٹکا، نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا اعلان کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی اپرمال پر واقع جائیداد کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی ،مختلف مقامات پر نیلامی کے اشتہارات بھی آویزاںکر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 3نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لاہور کے علاقہ 135اپر مال پر موجود جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے اشتہارت مختلف مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ پراپرٹی کو نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کیس میں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اب جائیداد کی نیلامی کی جارہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button