اسلام آباد میں ڈاکو دن دیہاڑے کیش وین سے پیسوں کے بیگ چھین کر فرار، فائرنگ سے گارڈ نشانہ بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں کیش وین پر فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو پیسے چھین کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکو کیش وین سے پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔یہ واقعہ اسلام آباد کی تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے کیش وین پر فائرنگ کی جس سے گارڈ زخمی ہو گیا۔فائرنگ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کی جب کہ اس دوران کیش وین سے ڈاکو پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہو گیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے نجی بینک کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔

واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ۔شہر قائد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی ، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈز کچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرارہو گیا۔وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔ واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی تھی۔ 02 اکتوبر 2021ء کو نجی بینک کے پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے تھے۔۔ایس پی کینٹ پشاور کا کہنا تھا کہ تین ملزمان کو تھانا تہکال کی حدود سے گرفتارکیا گیا۔ملزمان سے ستر لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے اگست میں کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی روکی تھی اور واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔ پشاور پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واردات سے متعلق کراچی کے تھانہ میٹھادر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔بینک کی گاڑی لوٹنے کی واردات میں ڈرائیور بھی شریک تھا ،ملزمان گاڑی کے تعاقب میں تھے، بینک کی گاڑی کے ڈرائیور کو ڈرامائی انداز میں اسلحہ کی نوک پر روکا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button