اپنے شوہرشعیب ملک کو سپورٹ کرنے پر انتہا پسند ہندووں کی ثانیہ مرزا سے نفرت سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلی ثانیہ مرزا سےانتہا پسند وں کی نفرت کھل کر سامنے آگئی ، ٹینس سٹار کو دل سے پاکستانی ہونے کا طعنہ دے دیا ۔ گزشتہ روز پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 72رنز سے فتح حاصل کی ۔ شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی اور انہیں ثانیہ مرزا داد دیتی نظر آتی رہیں ۔ بھارت کرکٹ شائقین نے اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا غصہ ٹینس اسٹار ثانیہ پر بھی نکالا اور انہیں دل سے پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا۔انتہا پسند ہندووں نے ثانیہ مرزا کے اپنے شوہر کو داد دینے پر انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں

تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button