چین میں تیار کیا گیاجدید ترین لڑاکا بحری جہاز’’طغرل‘‘پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی،چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے

مطابق یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاکہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاکہ جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے،اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں