تحریک لبیک نے وزیرآباد میں دھرنا ختم کردیا

گوجرانوالا(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے وزیرآباد میں گزشتہ روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے وزیرآباد میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، دھرنے میں موجود افراد کو وزیر آباد سے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹی ایل پی کے مرکزی ٹی ایل پی صدام بخاری نے دھرنا ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا، جس کے بعد اب ٹی ایل پی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکے گی تاہم ٹی ایل پی کے قائد سعد رضوی اب بھی سرکاری تحویل میں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button