اسلام آبادمیں میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی نعش برآمد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بچی کی عمر11 یا12 سال بتائی جا رہی ہے۔بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم نعش ملنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔شناخت کے بعد بچی کے ورثاء کی تلاش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور کنسٹریکشن کا کام جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button