پاکستانی اداکارہ اور امریکی اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اسٹار فاران طاہر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، گزشتہ ہفتے دونوں کی رسم مایوں اور مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

اداکارہ زارا ترین نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button