پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے،انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آفس نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹویٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہےکہ ’پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست نہیں دے پائی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی‘۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button