پی ٹی آئی کے جلسے میں بزرگ شہری مہنگائی پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑا

پشاور (نیوز ڈیسک)مہنگائی کی وجہ سے 2وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا،حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے، پی ٹی آئی کے جلسے میں بزرگ شہری مہنگائی پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑا، منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے پر پنڈال سے باہر نکال دیا گیا۔تحریک انصاف نے اتوار کے روز پشاور میں عوامی جلسہ منعقد کیا تھا جس میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا

کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، جلسے میں شرکت کے دوران بچوں نے اسے تنگ کیا جس پر وہ نعرے بازی کرنے لگا۔ جلسے کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب پنڈال میں موجود ایک بزرگ شہری نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے۔ جلسے کے منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی نے مختلف ممالک کو متاثر کیا ، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ، مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی ، جہاں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بری طرح متاثر کیا ہے ، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مہنگائی ریلیف پیکج کیلئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن پیر سے شروع پوگی، ماہانہ31 ہزار سے کم آمدن والوں کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، آٹا، گھی اور دالوں کی خریداری کیلئے مستحق خاندان کا فون نمبر متعلقہ کریانہ اسٹورز پر دیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button