’ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے‘،فرخ حبیب کا کوہلی کو جواب

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گھر واپس لوٹ جانے والی پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات

کوہلی کی ’کل واپس‘ لوٹ جانے والی پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی نے 20 مارچ 2012ء کو گھر واپسی کی ٹویٹ کی تھی جس پر اب کرکٹ فینز کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ویرات نے لکھا کہ ’کل گھر جا رہا ہوں، اچھا نہیں لگ رہا‘۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button