ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، محمد رضوان نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

شارجہ (نیوز ڈیسک) آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا ۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔عمر اکمل نے 2016ء میں 22 گیندوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف بھی نصف سنچری سکور کررکھی ہے جب کہ شعیب ملک 2017ء میں سری لنکا کے خلاف اور 2018ء میں سکاٹ لینڈ ہی کے خلاف 23، 23 گیندوں پر نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں