ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف

شارجہ (نیوز ڈیسک ) ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹش ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میں میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ سکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان پر مشتمل ہے جب کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button