پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔عمران خان نے لکھا کہ پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، انہیں روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہوئی،غریب ملک کورونا بحران سے سب سے زیادہ متاثرہوئے، مشکل مرحلے میں جس طرح ہم نے فیصلے کئے قابل تحسین ہیں۔ملک میں اقتصادی اعشاریئے درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔ رواں سال آئی ٹی شعبے میں 75 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ عالمی سطح پر 50 فیصد جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح صرف 9 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں