کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو خبرنامے سے پہلے پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک کے تمام کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو رات 9 بجے کے خبرنامے سے پہلے ملک کا سرکاری نقشہ دکھانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو رات 9 بجے کا نیوز بلیٹن نشر کرنے سے پہلے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم دیا ہے، جس کا دورانیہ 2 سیکنڈ ہوگا ، نقشہ دکھانے کا مقصد پاکستان کے تصدیق شدہ نقشے کو نشر کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button