نہیں چاہتا سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے،سابق انگلش کپتان

لندن(نیوز ڈیسک ) سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ 1میں انگلش ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ اس کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر برقرار رہے کیوں کہ وہ انگلینڈ کا پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ نہیں چاہتے، نہیں چاہتا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ پاکستان کا مقابلہ کرے۔مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں پاکستان کے مقابلے میں کسی دوسری ٹیم کو کھیلتے دیکھنے کا خواہشمند ہوں اور امید کرتا ہوں کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرنے والی دوسری ٹیم پاکستان کو شکست دیتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا ہمار ی ٹیم کے پاس وہ سب کچھ ہے جو فائنل جیتنے کے لیے چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button