یااللہ رحم فرما! زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیو کے مطابق سوات اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی، اور اس کا

کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش یں افغانستان ریجن تھا۔ زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں