ادویات سکینڈل، نیب نے سابق وزیر صحت عامر کیانی کو کلین چٹ دیدی ، نام کیس سے خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قو می احتساب بیورو( نیب) نے عدم شواہد کی بنیاد پر سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام کیس سے خارج کردیا ۔ذرائع کے مطابق ادویات مہنگی کرکے عوام کو لوٹنے پر جاری نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے اور نیب نے ادویات مہنگی کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کو کلین چٹ دیدی ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم شواہد کی بنیاد پر سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام کیس سے خارج کردیا ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں وزیر کا کردار نہیں،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں