نیوزی لینڈ اگر افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا: شعیب اختر

لاہور (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا، بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔ سابق فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اس کے پاس ہوتا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی پر اپنی عادت کے برخلاف لڑائی نہیں کی، میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مت گراؤ، اٹھ کر چلےجاؤ۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔ سابق فاسٹ بائولر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اللّٰہ اور اُس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں